شوبز

"تیزی میری دوستی پیار میں بدل گئی”۔۔۔۔ منال خان نے جیون ساتھی چن لیا

اداکارہ منال خان نے احسن محسن سے تعلق کی افواہوں کو سچ ثابت کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے۔

منال خان کے مداحوں کی جانب سے مسلسل قیاس کیا جارہا تھا کہ منال خان اور احسن محسن میں قربتیں بڑھ رہی ہیں تاہم حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ان تمام قیاس آرائیوں کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

 منال نے ساگرہ کی تقریبات میں شرکت کے بعد خصوصی طور پر احسن محسن کا شکریہ ادا کیا اور انہی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے دل والی ایموجی اور چابی کی ایموجی بھی بنائی جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے دل تک رسائی احسن محسن نے حاصل کرلی ہے۔

منال خان اور احسن محسن کی یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین میں مقبولیت حاصل کررہی ہے جبکہ صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

Back to top button