شوبز

اداکارہ ریما کیا اب بھی اپنےشوہرسےمحبت کرتی ہیں؟

معروف فلم اسٹار ریما خان نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے

ماضی کی معروف فلم اسٹارریما خان نےاپنی شادی کی سالگرہ کےموقع پرشوہرکےلیےمحبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ ریما خان نے اپنی شادی کی نویں سالگرہ کےموقع پرسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنےشوہرڈاکٹرشہاب طارق کےہمراہ کچھ تصویریں شیئرکی ہیں جواُن کی شادی کی سالگرہ کی تقریب کی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سےشیئرکی گئی پہلی تصویرمیں وہ محبت بھری نگاہوں سےاپنےشوہرکی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ اگلی تصویرسالگرہ کےکیک کی ہےجس پرلکھا ہےکہ ’شادی کی نویں سالگرہ مبارک ہو۔‘ انسٹاگرام پرتصویریں پوسٹ کرتےہوئےریما خان نےلکھا کہ ’میں آج ہماری شادی کی سالگرہ کےخوشگوارموقع پربہت خوش ہوں،ایسا محسوس ہوتا ہےکہ جیسے کل کی ہی بات ہو۔‘

https://www.instagram.com/p/CHzsMLpBKUt/?utm_source=ig_embed

ریما خان نے للّہ تعالیٰ کا شکرادا کرتےہوئےلکھا کہ ’مجھے یک اچھا شوہر،ایک پیارا بیٹا اوربہت سارے اچھےدوست دینےکےلیےخدا کا شکر ہے۔‘ واضح رہےکہ ریما خان نےاپنےفلمی کیریئرکا آغاز سال 1990میں کیا تھا اوراس دوران انہوں نے 200 سےزائد مقبول ترین فلموں میں کام کیا۔ ریما خان نےبہت سی لالی ووڈ فلموں میں بطورہدایتکار بھی کام کیا۔ 90 کی دہائی میں پاکستان کی شوبزانڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنےوالی اداکارہ ریما خان نےنومبر 2011 میں امریکی ڈاکٹرشہاب طارق سےشادی کی جس کےبعد اُن کے ہاں 24 مارچ 2015 کوبیٹے علی صاحب کی پیدائش ہوئی۔

Back to top button