شوبز

ایمن خان اورمنال خان اپنی سالگرہ الگ الگ کیوں منائی؟

خوبصورت جڑواں بہنوں ایمن خان اورمنال خان نےاس سال اپنی سالگرہ الگ الگ منائی

شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جڑواں بہنوں ایمن خان اورمنال خان نےاس سال اپنی سالگرہ الگ الگ منائی،ایمن خان نےترکی میں اپنےشوہر اداکارمنیب بٹ کےہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ منال خان نےیہیں اپنےدوستوں کےساتھ سالگرہ منائی۔ تصویراورویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراداکارہ ایمن خان نےاپنی اورمنیب بٹ کی ساتھ میں کچھ تصاویرشیئرکی ہیں جن میں وہ اپنی سالگرہ مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان تصاویرمیں ایمن خان نےہلکےبراؤن رنگ کا مغربی لباس پہن رکھا ہےجبکہ منیب بٹ پیلی ٹی شرٹ اورکالی جیکٹ میں نظرآرہےہیں۔

https://www.instagram.com/p/CH0XxhyD2jI/?utm_source=ig_embed

انسٹاگرام پرشیئرکردہ تصاویرکےساتھ کیپشن میں اداکارہ نےلکھا کہ ’منیب بٹ میری سالگرہ کےدن کواسپیشل بنانےکےلیےآپ کا بےحد شکریہ، اورجن لوگوں نےمجھےسالگرہ کی مبارک باد دی ہےاُن کا بھی بہت شکریہ۔‘ دوسری جانب منیب بٹ نےبھی اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ پوسٹ شیئرکی ہیں جن میں انہوں نےمختلف اندازسےاپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ایک پوسٹ میں اداکار نےکچھ ویڈیو اور کچھ تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایمن خان کو سالگرہ کا سرپرائز کیسے دیا، منیب بٹ نے اس پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دل کی ملکہ آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔‘

https://www.instagram.com/p/CH0Y5EVgMrQ/?utm_source=ig_embed

منیب بٹ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایمن خان کی آنکھوں پر ہاتھ رکھے اُنہیں برتھ ڈے سرپرائز کے لیے ساتھ لارہے ہیں۔ان کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے جبکہ اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CH0gyjHA1TT/?utm_source=ig_embed

دوسری جانب منال خان کےچند بہترین دوستوں نےگزشتہ روز اُن کی سالگرہ کے دن کو یادگار بنادیا، اُن کے قریبی دوستوں میں اداکار احسن محسن، کنزہ ہاشمی، صبورعلی، سارہ علی اور چند دیگر شامل تھے۔

https://www.instagram.com/p/CHzWfAIhTzw/

منال خان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی احسن محسن اکرام کی جانب سے ارینج کی گئی تھی، احسن اور منال ان دنوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل ان دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئیں۔ احسن اور منال نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں بھی سالگرہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ منال خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے تینوں بھائیوں کی جانب سے 2 سرپرائز برتھ ڈے سیلیبریشن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

https://www.instagram.com/p/CHzvcqLHP4e/?utm_source=ig_embed

Back to top button