شوبز

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین سے شادی کرلی

بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔

ثناء خان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔

ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء نے شرکت کی۔

ثناء خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔

Back to top button