شوبز

بشریٰ انصاری کی یادگارتصاویر نےتہلکہ مچاکررکھ دیا

سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سےچاکلیٹی ہیرووحید مراد کوخراج عقیدت پیش کیا گیا

1978ء سےشوبزانڈسٹری پرراج کرنےوالی سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سےچاکلیٹی ہیرووحید مراد کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرپاکستان کی نامورشخصیات کےساتھ لی گئی اپنی یادگارتصویریں شیئرکرنےوالی بشریٰ انصاری نےاس بارپاکستان فلم انڈسٹری کےلیجنڈری اداکارچاکلیٹی ہیرووحید مراد کےساتھ اپنی ایک نایاب تصویرپوسٹ کی ہے۔ نسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ لیجنڈری اداکار وحید مراد اور میڈم فردوس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ تصویر کسی شو کی ہے جس کی بشریٰ انصاری میزبانی کرتی نظر آ رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CHyLSzxhYxa/

بشریٰ انصاری نےتصویرشیئرکرتےہوئےبتایا کہ ’یہ تصویرسال 1983ء کی ہےجب میں نےمسٹروحید مراد اورمیڈم فردوس کےساتھ ایک شو کا انعقاد کیا تھا۔‘ اداکارہ کی اس پوسٹ کوصارفین کی جانب سےبہت پسند کیا جا رہا ہےجبکہ صارفین کا کہنا ہےکہ بشریٰ انصاری نے پاکستان کےتین لیجنڈزکوایک تصویرمیں دِکھا کرسب کوخوش کردیا ہے۔ اس سےقبل بشریٰ انصاری نےانسٹاگرام پرگائیکی کی ملکہ میڈم نور جہاں کےساتھ ایک خوبصورت تصویرپوسٹ کی تھی، جوکسی تقریب کی لگ رہی تھی جبکہ تصویرمیں میڈم نور جہاں نےاپنا منفرد اندازاپنایا ہوا تھا جواُن کی پہچان ہے۔

https://www.instagram.com/p/CHvTc78iWBe/

مذکورہ تصویر میں بشریٰ انصاری نے بھی سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میڈم نور جہاں سے کچھ کہتی دکھائی دے رہی تھیں۔ بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ملکہ نورجہاں اور میں۔۔ واہ کیا حسین یاد ہے۔‘ خیال رہے کہ خوبصورت شخصیت، دلکش آواز، منفرد ہیئر اسٹائل رکھنے والے بہترین ہیرو وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو پیدا ہوئے، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر وحید مراد نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ”ساتھی “ سے کیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/CHvTzDWJVHR/

وحید مراد نےاپنےفلمی سفرمیں 125 فلموں میں کام کیا جن میں سے 38 بلیک اینڈ وائٹ اور 87 کلرفلمیں شامل ہیں۔ تاحال پاکستانیوں کے دلوں میں دھڑکنےوالےاداکارکی بہترین فلموں میں’دل میرا دھڑکن تیری‘،’ہیرا اورپتھر‘،’ارمان‘،’عندلیب ،’مستانہ ماہی‘،’دیوربھابھی‘،’نصیب اپنا اپنا‘ شامل ہیں۔ وحید مراد کوستارۂ امتیاز،لائف ٹائم اچیومنٹ اورنگارڈ ایوارڈ سےنوازا گیا۔ پچیس سال پاکستانی فلم انڈسٹری پرراج کرنےوالے وحید مراد 45 برس کی عمرمیں اپنےمداحوں کواشک بارچھوڑ کرخالقِ حقیقی سےجا ملےتھے۔

Back to top button