شوبز

سوشل میڈیا پر سائیں ظہور کے نام پر فراڈ؛کئی افراد جعل سازی کا شکار

معروف گلوکار سائیں ظہور فراڈ کا شکار ہوگئے جن کے نام پر کئی افراد نے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور لئے۔

اس بارے میں سائیں ظہور نے بتایا کہ میرا نام لے کر چند افراد لوگوں سے فراڈ کررہے اورمیرے نام سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے لوگوں سے پیسے لئے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  چودھری سائیں سردار اور ظہور اقبال میرے جھوٹے شاگرد بن کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جب کہ میرا کوئی شاگرد نہیں ہے۔

سائیں ظہور کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے افراد کو گرفتار کیا جائے اور جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس بند کئے جائیں۔

Back to top button