شوبز

زیادتی کے ملزمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے اعلان پر عدنان صدیقی بھی میدان میں آگئے

 اداکارعدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مردوں کو صنفی ادب و احترم اور خواتین کو عزت دینے سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے ریپ ملزمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے فیصلے پرعدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی نڈر فیصلہ لیا ہے تاہم یہ مسئلے کا کوئی ٹھوس اور مستقل حل نہیں۔ ٹوئٹر پرعدنان صدیقی نے کہا کہ ہمیں مردوں کو صنف ادب و احترم کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کا برابری کا کردار ہے، معاشرے میں  دونوں کو ایک ہی طرح کے مواقع میسر ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ مردوں کو خواتین کے عزت و احترام اور ان کی سماجی ذمہ داریوں سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں