شوبز

"جنگ میں تیزی آگئی”۔۔۔۔دبئی میں اسد خٹک کے وارنٹ گرفتاری کی تیاری؟

اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک کے درمیان جاری جنگ میں ہر گرزتے وقت کے ساتھ تیزی آرہی ہے تاہم اس جنگ میں ابھی تک وینا ملک آگے جارہی ہیں کیونکہ ان کے پا س نہ صرف تمام ثبوت  بلکہ  کچھ”سرپرائز” بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وینا ملک کے خلاف چلائی گئی مہم پر اداکارہ نے تین روز قبل اسد خٹک کے نام 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بجھوایا تھا جب کہ اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد دبئی کی عدالت سے اسد بشیر خٹک کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والے ہیں۔بچوں کی حوالگی کیس میں وینا ملک کے وکیل نے اہم ثبوت اور دیگر ضروری کاغذات حاصل کرلئے ہیں جن کی روشنی میں جلد ہی اسد خٹک کے وارنٹ جاری ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں