شوبز

"شوبز میں دوبارہ واپسی کی تیاری؟”۔۔۔۔اریج فاطمہ نے 16 کلو وزن کم کر لیا

اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتادیا کہ انہوں نے اپنا وزن 16انسٹاگرام پر اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لال رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنی ہوئی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے چشمہ بھی لگایا ہوا ہے اور وہ اپنے گھر کے باہر کھڑی نظر آرہی ہیں۔ کلو کیسے کم کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے اپنا وزن 37 پاؤنڈز کم کیا ہے جو کہ تقریباً 16 کلو بنتا ہے۔

اریج فاطمہ نے لکھا کہ ’میں نے وزن بڑھانے والی پنجیری، یخنی اور اس جیسی کوئی بھی چیز بالکل نہیں کھائی، راتوں کو جاگنے سے گریز کیا، گھر پر رہی اور گھر کے کام بھی خود کیے اور اس دوران میں نے اپنا وزن کم کرنے پر بالکل روز نہیں دیا۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے اس دوران بالکل بھی وزرش نہیں کی بلکہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے میں یہ وعدہ کرکے سوتی تھی کہ میں وزرش کروں گی اور اگلے دن پھر بھول جاتی تھی۔‘

اریج فاطمہ نے لکھا کہ ’میں نےجب جب بھی دل کرتا تھا ہر چیز کھائی، بس میں نے باہر کا کھانا کھانا چھوڑ دیا اور بہت زیادہ شکر والی چیزیں نہیں کھائیں۔ اور یہ بھی اس لیے نہیں کھائیں کہ مجھے اپنا وزن کم کرنا تھا بلکہ اس لیے چھوڑیں کہ میرا شوگر لیول بڑھ گیا تھا۔‘

یاد رہے کہ رواں سال 16 مئی کو اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ علی‘ رکھا تھا، اس بات کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا تھا۔

اریج فاطمہ نے 2014 میں فراز خان نامی ایک بزنس مین سے شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی ایک سال بھی نہ چل سکی اور اُن کی طلاق ہوگئی جس کے بعد اُنہوں نے 2017 میں عزیز علی نامی ایک ڈاکٹر سے شادی کی۔

متعلقہ خبریں