شوبز

"عرب انٹرنیشنل فیسٹیول” میں ایوارڈ سجل علی کے نام

اداکارہ سجل علی نے پاکستان میں بے شمار ایوارڈ لینے کے بعد اب عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں بھی ایوارڈ  اپنے نام کر لیا ہے۔

دبئی میں ڈِسٹِنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

یہ ایوارڈ شو ہر سال دبئی میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی سالانہ کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری کے لیے تعاون کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

سجل علی کو فلم کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ ملنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے ناصرف بطور اداکارہ ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ایوارڈ مجھے ایک قابلِ فخر پاکستانی بھی بناتا ہے۔

متعلقہ خبریں