شوبز

"حریم شاہ پراپرٹی ڈیلر بن گئی”۔۔۔غریب عوام کے لئے اہم اعلان کر دیا

سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ نے سستے پلاٹ بیچنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم کراچی کے بےگھر افراد کے لئے اپنی چھت کے خواب کی تعبیر ممکن بنانے کے وعدے کے ساتھ تشکیل دی گئی ہے۔حریم شاہ سے3 لاکھ میں 100 گز کا پلاٹ خریدیں۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا کہ آپ کو پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے حوالے سے معلومات دینا تھیں، ویسے تو آپ گوگل سے بھی تمام تفصیلات لے سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ جن افراد نے فارم لینے ہیں وہ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس آ جائیں اور فارم با آسانی حاصل کریں، فارم یہیں جمع بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد گھر کے بارے میں آپ کے خواب کی تعبیر بنیں گے”۔

متعلقہ خبریں