شوبز

"ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں "۔۔۔منیر نیازی کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے

 شاعر منیر نیازی کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے لیکن کی شاعری آج بھی اہل ذوق کے دلوں میں زندہ ہے۔

منیر نیازی  9 اپریل 1928 کو ضلع ہوشیار پور (مشرقی پنجاب) کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بی اے تک تعلیم پائی اور جنگ عظیم کے دوران میں ہندوستانی بحریہ میں بھرتی ہو گئے لیکن جلد ہی ملازمت چھوڑ کر گھر واپس آ گئے۔انہوں نے برصغیر کی آزادی کے بعد لاہور کا رخ کیا اور یہیں رہائش پذیر ہو گئے۔منیر نیازی کا شمار اردو اور پنجابی کے بلندپایہ شاعروں میں ہوتا ہے، اردو کے معروف ادیب اشفاق احمد نے منیر نیازی کی ایک کتاب میں ان پر مضمون میں لکھا ہے کہ منیر نیازی کا ایک ایک شعر، ایک ایک مصرع اور ایک ایک لفظ آہستہ آہستہ ذہن کے پردے سے ٹکراتاہے اور اس کی لہروں کی گونج سے قوت سامعہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی۔منیر نیازی کی شاعری کے بارے میں ڈاکٹر محمد افتخارشفیع اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں۔ منیر نیازی بیسویں صدی کی اردوشاعری کی اہم ترین آواز ہیں۔

متعلقہ خبریں