شوبز

اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے

معروف اداکارہ سارہ خان اور نور خان کے والد انتقال کرگئے۔

معروف فوٹو گرافرعبدالصمد ضیاء نے انسٹاگرام پر سارہ خان کی شادی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں سارہ خان اور فلک شبیر اداکارہ کے والد کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔عبدالصمد ضیاء نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’سارہ خان کے والد گزشتہ رات انتقال کرگئے۔‘اُنہوں نے سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی۔

فوٹو گرافر نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ سارہ خان سمیت اُن کے اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر و جمیل عطا کرے آمین۔‘

متعلقہ خبریں