شوبز

بوھیمیا کی 8 سال بعد کوک سٹوڈیو میں واپسی

 کوک اسٹوڈیو 2020 کی چوتھی قسط گزشتہ روز جاری کی گئی جس میں پنجابی ریپ کنگ بوھیمیا کا ریپ گانا ‘ساری دنیا’ ریلیز کیا گیا۔

پنجابی ریپ کنگ بوھیمیا کوک اسٹوڈیو 2020 میں 8 سال بعد نظر آئے ہیں اور ان کا یہ ریپ گانا میوزک انڈسٹری میں ان کی جدوجہد اور ایک فنکار کی شہرت کے زوال کی داستان ہے۔اس گانے کو بوھیمیا نے خود ہی لکھا ہے جسے اب تک یوٹیوب پر 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، صارفین کی جانب سے بوھیمیا کے ریپ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں کوک اسٹوڈیو 2020 کی چوتھی قسط میں گلوکارہ صنم ماروی کا گانا ‘انبھول’ اور اعزاز سہیل کا گانا ‘میگھ’ بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں