شوبز

اعجاز اسلم اور سمعیہ ممتاز کی ویب سیریز ’’آگے بڑھو‘‘ ریلیز

اداکار اعجاز اسلم اور  اداکارہ سمعیہ ممتاز کی ویب سیریز  ‘آگے بڑھو’ یوٹیوب چینل سی پرائم پر ریلیز کر دی گئی۔

ویب سیریز کےرائٹر اور ہدایت کار اویس سلیمان ہیں اور ویب سیریز کی کئی اقساط یوٹیوب پر نشرکی جا چکی ہیں، ویب سیریز میں سمعیہ ممتاز ، اعجازاسلم ، اسماء سراج، صبیحہ ہاشمی، عمیر حمید، دیا مغل، بسمہ خان، راشد، عرفان اصغر، اویس خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

آگے بڑھو نامی ویب سیریز کی کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے جس کا شوہر اس میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتا جس کے بعد سامعہ ممتاز اپنے شوہر کی محبت حاصل کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں