شوبز

ماہرہ خان کی شوبز میں سب سے پہلی دوست کون ہے؟

اداکارہ ماہرہ خان نے سینئراداکارہ مرینہ خان کو شوبز انڈسٹری میں اپنی پہلی دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابیوں میں مرینہ خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر لکھا ’’دنیا کے لیے مرینہ خان پاکستان کی سب سے پیاری خاتون ہیں، لیکن میرے لیے مرینہ میری اس انڈسٹری میں سب سے پہلی دوست ہیں۔‘‘

ماہرہ خان نے لکھا مرینہ خان اور ان کے شوہر وہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مجھے اس انڈسٹری میں ہونے کا احساس کروایا اور مجھے خوش آمدید کہا۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ جس طرح میں اپنے آپ کو لے کر چلتی ہوں، اور میں جس طرح اپنے جونیئرز اور سینئرز کے ساتھ پیش آتی ہوں۔ جس طرح میں اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کو سنبھالنے کی کوشش کرتی ہوں۔ یہ سب کچھ ان دنوں کی وجہ سے ہے جو میں نے مرینہ خان کے گھر پر گزارے۔

متعلقہ خبریں