شوبز

"سارہ خان والد کی یاد میں غمگین”۔۔۔ انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا

سارہ خان نے اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سارہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔‘اُنہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللّہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔‘

متعلقہ خبریں