شوبز

” ثنا جاوید شادی کے بعد بری عادت کا شکار”۔۔۔ شوہر کی من پسند چیز چرانے کا اعتراف

 اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہرکی کافی چرانے کی عادی ہیں۔

ثنا جاوید نے انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، ثنا جاوید تصویر میں مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں اور کافی پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ثنا جاوید نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال کی جانب اشارہ کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ ہمیشہ عمیر جسوال کی کافی چرا لیتی ہیں۔‘

ثنا جاوید کی اس تصویر اور دلچسپ کیپشن پر عمیر جسوال کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے۔

عمیر جسوال نے کمنٹ کرتے ہوئے ثنا جاوید کو ’کافی چور‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ایک شریر ایموجی بھی بنایا ہے۔

 

متعلقہ خبریں