شوبز

واہگہ بارڈر پرپرچم کشائی تقریب،ترک اداکارہ حیران رہ گئیں

گلثیم علی واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب دیکھ کر حیران رہ گئیں

پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں پر موجود ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی گلثیم علی واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوریزمیں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں خوب پسند کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج ٹی وی پر میں نے یہ دیکھا اور یہ کافی دلچسپ تقریب ہے۔‘ 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ترک اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان میں پرچم کشائی کی یہ تقریب روزانہ گزشتہ 6 دہائیوں سے روزانہ منعقد کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں