شوبز

"صرحا اصغر نے خاموشی سے نکاح کرلیا”۔۔۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 اداکارہ صرحا اصغر نے 2020 کے آخری دنوں میں خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کردیا۔

صرحا اصغر نے بھی دیگر فنکاروں کی طرح اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔اداکارہ کی شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے نکاح کے خاص دن پر سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔صرحا اصغر نے اپنے نکاح کا جوڑا معروف ڈیزائنر ہانیہ کامران سے تیار کروایا۔

صرحا اصغر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مایوں کی سادہ سی تقریب کی تصویریں شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انہتائی سادگی سے شادی کی ہے۔

متعلقہ خبریں