شوبز

’’عشق حقیقی‘‘ کے حوالے سے عمائمہ ملک کا خوبصورت پیغام

 اداکارہ عمائمہ ملک کی جانب سے’’عشق حقیقی‘‘ کے حوالے سے خوبصورت پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ جب بھی میں اپنی زندگی سے متعلق سوچتی ہیں تو ہر لمحے اللّٰہ پاک کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ اب تک اُنہیں مسکان دینے اور اُن کا خیال رکھنے کے لیے وہ اللّٰہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔عمائنہ ملک نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’اللّٰہ کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے ۔‘

متعلقہ خبریں