شوبز

2020…پاکستان فیشن انڈسٹری بھی کورونا سے متاثر،تمام تقریبات منسوخ

سال 2020 میں فیشن کی چکا چوند روشنیاں بھی ماند پڑی رہیں،ریمپ پر حسینائوں نے جلوے بکھیرے اور نہ ہی سجنے سنورنے کے شوقین شہریوں کے لئے فیشن نمائشوں کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ 

2020 میں کورونا نے فیشن کی دنیا کی رونقیں بھی چھین لیں۔ سال کے سارے بڑے فیشن شوز اور فوٹو شوٹس منعقد نہیں ہو سکے اور نت نئے ملبوسات کی تیاری اور خرید و فروخت کا کام بھی شدید متاثر ہوا۔

ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ سال بھر فیشن کی دنیا میں ویرانی کا عالم رہا لیکن پرامید ہیں کہ 2021 انڈسٹری کی ترقی اور گہما گہمی کا سال ثابت ہوگا۔ڈیزائنرز نے بتایا کہ 2020 میں انڈسٹری بہت متاثر ہوئی اور برائیڈل سیزن بھی خاموشی سے گزر گیا۔فیشن کے دلدادہ افراد رنگوں اور روشنیوں کے ماند پڑ جانے پر اداس تو ہیں لیکن آئندہ سال کے لیے رونقیں لوٹ آنے کی توقع رکھتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ 2020 میں ہمارے پسندیدہ ڈیزائنرز کے شوز نہیں ہوئے اور نہ ہی شاپنگ کا مزا آیا، امید رکھتے ہیں کہ اچھے دن واپس آنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں