شوبز

"عائزہ خان نے سال کا آخری پیغام کس کے نام کیا؟”

 اداکارہ عائزہ خان نے 2020ء کے اختتام پر آخری پیغام اپنے شوہر کے نام کرتے ہوئے کہا کہ کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کر سکتا۔

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر دانش تیمور کے ساتھ حسین سی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کرسکتا کیوں کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر لمحے آپ کی نہ جانے کتنی ضرورت ہے۔

اداکارہ  نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں جو خوشیاں آپ لے کر آئے، اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی لیکن تمام تر باتوں کے باوجود میری فیملی کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ساتھ رہنے کے لیے میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی۔

متعلقہ خبریں