شوبز

سماجی تقریب میں شجاع سمیع کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت

اداکار شجاع سمیع نے سماجی تنظیم”جوائن ہینڈز ود این اینڈ ایچ” کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اورسماجی شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

کراچی میں سجائی جانے والی اس تقریب کا اہتمام لال قلعہ میں کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی گھریلو خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگہت محمود اور حرا انیس نے بہترین انداز سے تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

شجاع سمیع نے سماعت سے محروم  شاہین زمان کو تاج پہنایا اور ایوارڈ بھی دیا جو سماجی حلقوں میں اپنی قابلیت کی بنیاد پر خاص مقام رکھتی ہیں۔

اس بارے میں شجاع سمیع کا کہنا تھا کہ میں تقریب کی انتظامیہ اور خصوصی طور پران کے سپانسرز اور ممبران کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے مجھے اس شاندار تقریب میں شرکت کا موقع ملا اور مجھے محبت سے نوازا گیا۔ اس حوالہ سے یہ میرے لئے ایک یادگار تقریب ہے۔

متعلقہ خبریں