شوبز

"2021 سب کے لئے اچھا ہوگا”۔۔۔حنظلہ شاہد نے نئے سال سے امیدیں وابستہ کر لیں

نامور چائلڈ سٹار حنظلہ شاہد نے نئے سال سے مثبت توقعات وابستہ کر لی ہیں اور اس حوالہ سے وہ بہت پر امید ہیں۔

عالمی وبا کورونا میں ملک کے تمام فنکار متاثر ہوئے ہیں جن میں چائلڈ سٹار حنظلہ شاہد بھی شامل ہیں جنہوں نے گیارہ سالہ کیرئیر میں سو سے زائد ڈرامہ سیریل میں کام کیا لیکن اس سال انہیں کسی پراجیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا ۔

تاہم حنظلہ شاہد  نئے سال کے آغازسے ہی پرامید ہیں کہ کورونا کی وبا سے نہ صرف چھٹکارہ ملے گا بلکہ اداکار نئے جذبہ سے اپنے فنی سفر کو جاری رکھیں گے ۔2020 میں کسی میگا پروجیکٹ میں شامل نہ ہونے کے باوجود حنظلہ شاہد نے اپنے پرستاروںں کی بے پناہ محبت اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس سال کسی ڈرامہ سیریل میں کام نہیں کیا اس کے باوجود پرستاروں نے مجھے بے حد محبت اور پیار دیا اور ہر جگہ مجھے سپورٹ کیا جس پر میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

یاد رہے کہ حنظلہ شاہد بے شمار ڈراموں میں یاد گار اور ناقابل فراموش کردار کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں