شوبز

"فائزہ حسن کے انکار کے بعد جویریہ سعود "نند” بن گئی”۔۔۔ناظرین تبدیلی پر حیران

اداکارہ فائزہ حسن نے نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’نند‘ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

فائزہ حسن نے کردار چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے دکھائے گئے اسکرپٹ کے مطابق میرا کام صرف گوہر کی موت کے اختتام تک تھا۔ جس کو کرنے کے لیے میں نے رضامندی ظاہر کردی تھی۔ گوہر کا کردار ایک بہت بڑا چیلنج تھا جسے  نبھانے کے لیے میں نے بھرپور کوشش کی۔میں جانتی ہوں کہ میری اداکاری کی وجہ سے ڈرامے کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس ڈرامے کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔فائزہ حسن  نے یہ بھی کہا کہ میرے مطابق ڈرامے کا اختتام گوہر کی موت پرہی ہوجانا تھا لیکن ڈرامے کی اقساط کو مزید بڑھا دیا گیا لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے جس کی وجہ میرے چھوٹے بچے ہیں جو کہ توجہ مانگتے ہیں، لہٰذا میں نے ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ان دنوں اے آر وائی سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’نند‘ نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ڈرامے میں گوہر کا کردار فائزہ حسن ادا کر رہی تھی جن کی موت کے بعد انہیں بھارتی ڈراموں کی طرح پھر سے زندہ کردیا گیا۔ پلاسٹک سرجری کے بعد انہیں نئے انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ اب گوہر کا کردار جویریہ سعود ادا کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں