شوبز

"فروا کاظمی ماں بننے سے پہلے ہی صدمے سے دوچار”۔۔۔لوگوں سے دعا کی اپیل

ماڈل فروا علی کاظمی نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ پہلے ان کا تین ماہ کا حمل ضائع ہوگیا تھا۔

ماڈل نے اپنی لمبی انسٹاگرام پوسٹ میں دو ایکسرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے حمل ضائع ہونے کی تفصیلات لکھیں، جن کے مطابق ان کا حمل تیسرے مہینے ضائع ہوا۔فروا علی کاظمی نے لکھا کہ انہیں امید تھی کہ وہ 7 ماہ بعد اپنے بچے کو گھر لے آئیں گی، لیکن اگلے ہی روز انہیں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پلنے والے جنین کے دل نے تین ماہ بعد بھی دھڑکنا شروع نہیں کیا اور پھر ایسی ہی بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا۔انہوں نے لکھا کہ وہ اس ضمن میں کسی اور موقع پر تفصیلی پوسٹ لکھیں گی۔فروا علی کاظمی نے کہا کہ حمل کا ضائع ہوجانا یا حمل نہ تھہرنا ایسے موضوعات ہیں جن پر خواتین بات نہیں کر پاتیں اور ان موضوعات پر بات کرنا آسان بھی نہیں ہے لیکن خواتین کو ایسے واقعات پر اب کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

فروا علی کاظمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کبھی پیدا نہ ہونے والے بچے کے لیے پیار بھرے خطوط بھی لکھے تھے اور اب وہ ان خطوط کی طرف دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرتیں۔

متعلقہ خبریں