شوبز

"آپ سے ملنے کے لئے بے چین ہوں”۔۔۔احمد شاہ کے لئے بھارتی سنگھ کا پیغام

 معروف کامیڈی اسٹار بھارتی سنگھ نے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک خوبصورت ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

بھارتی سنگھ نے ویڈیو میں سب سے پہلے احمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور پھر احمد شاہ کی ویڈیو کی تعریف کی جو انہوں نے بھارتی سنگھ کو بنا کر بھیجی تھی۔ بھارتی سنگھ نے مزید کہا احمد میں آپ سے ملنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں انشااللہ ہم بہت جلد ملیں گے۔ میں آپ سے مل کر آپ کو بہت زیادہ پیار کرنا چاہتی ہوں۔بھارتی سنگھ نے مزید کہا احمد آج آپ کی سالگرہ ہے آپ کی عمر بہت لمبی ہو آپ ہمیشہ صحت مند رہواور سب کا پیار پاتے رہو۔احمد شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز بھارتی سنگھ کی یہ ویڈیو شیئر کی گئی اور احمد نے بھارتی سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں