شوبز

"ارطغرل غازی” نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کو”بائے بائے” کر دیا

ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اینگن التان دزیاتن نے پاکستانی ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ مسوخ کردیا اور اب وہ شوٹنگ کے لیے پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔اینگن التان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر ہیں کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے دستبردار ہوتے ہیں۔ ترک اداکار اینگن التان نے اچانک کاشف ضمیر کی فرم کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا پراجیکٹ سائن کیا تھا جس کے تحت اینگن التان ان کے بزنس کے ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے۔ اور اسی سلسلے میں اینگن التان گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر بھی آئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں