شوبز

فواد چوہدری فیملی کے ہمراہ ترک اداکار سے ملنے پہنچ گئے

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی فیملی کے ہمراہ ارطغرل غازی کے بیٹے کا کردار اداکرنے والے اداکار براک المعروف عثمان بے کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

فواد چوہدری حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے تاریخی ڈرامہ سیریل ’’کورولوش عثمان‘‘ کے سیٹ پر ڈرامے کے ہیرو عثمان بے سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ تصویر میں فواد چوہدری کی اہلیہ اور ان کے دونوں بچے بھی موجود ہیں جب کہ فواد چوہدری تصویر کھنچواتے ہوئے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

’’کورولوش عثمان‘‘ سپر ہٹ ترک سیریز ’’دیریلش ارطغرل‘‘ کا سیکوئل ہے۔ اس سیریز کو پاکستان میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے اردو میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں