شوبز

"ترک اداکار فیروز خان سے ملنے کیلئے بےچین”۔۔۔ استنبول آنے کی دعوت

ترک اداکار جلال نے اداکار فیروز خان کو استنبول کے دورے کی دعوت دے دی۔

انسٹاگرام پر فیروز خان کی جانب سے شیئر کیے گئے نئے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے ٹریلر پر ردعمل دیتے ہوئے ڈرامے کی تعریف کی۔انہوں نے اردو میں کمنٹ کرتے ہوئے فیروز خان سے جلد ملاقات کا کہا، انہوں نے لکھا کہ ’ماشاءاللہ میرے بھائی بہت خوب، استنبول کب آ رہے ہو، ہم انتظار میں ہیں۔‘

ترک اداکار کے ٹوئٹ کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ وہ جلد استنبول جائیں گے، ساتھ ہی وہ ترک اداکار کو اردو میں کمنٹ کرنے پر سراہنا نہ بھولے۔

متعلقہ خبریں