شوبز

"رابی پیرزادہ رکشہ چلانے لگیں”۔۔۔وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رکشہ چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن کا رکشہ ہے جسے رابی چلارہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے رکشہ چلاتے ہوئے پیغام لکھا ‘‘الحمداللہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ۔ کبھی اپنی مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے ۔ اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے کہ لوگوں کی مدد کریں۔

رابی پیرزاد ہ نے2005 میں شوبز کیریئر شروع کیا تھا، انہوں نے میوزک البم لانچ کرنے کے علاوہ کئی ایک پروگرام بطور میزبان کئے، انہوں نے میرا کے ہمرا ہ فلم شورشرابا میں بھی کام کیا تاہم 2019 میں رابی نے شوبز کو خیر باد کہہ کر اپنا طرز زندگی یکسر بدل لیا تھا، اب وہ ایک فاونڈیشن چلا رہی ہیں جس کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں