شوبز

"چل میرے دل”۔۔۔میشا شفیع کا نام سنتے ہی علی ظفر کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟

 علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ میشا شفیع کا نام سنتے ہی ان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر ‘آسک علی ظفر’ کے سلسلے کے تحت مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔مداحوں نے علی ظفر سے ان کے کیریئر، ان کی اہلیہ کی خوبصورتی اور ان سے محبت سمیت دیگر گلوکاروں اور کرکٹرز سے متعلق سوالات سمیت میشا شفیع سے متعلق بھی پوچھا۔

علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچی اور سندھی گانے کے بعد اب جلد ہی وہ پشتو میں گانا جاری کریں گے، جس کی آڈیو تیار ہوچکی ہے اور ویڈیو پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے ٹی وی میزبان اقرار الحسن کو جان آدمی جب کہ کرکٹر احمد شہزادہ کو شہزادہ قرار دیا۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ جب بھی وہ میشا شفیع کا نام سنتے ہیں تو ان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟جس پر علی ظفر نے اپنے ایک دہائی پرانے گانے ‘چل دل میرے’ کی ویڈیو شیئر کی، جو دنیا کی لالچ پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں