شوبز

لاہور میں خواجہ سراء ماڈل پر تشدد، بھنویں اور سر کے بال بھی کاٹ دیئے

مجھے آئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میریساتھ ہونے والیظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے

لاہور میں خواجہ سرا ماڈل پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رمل علی کی بھنویں اور سرکے بال بھی کاٹ دیے گئے۔ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔ ماڈل کا کہنا ہے کہ جہانزیب خان نے میری بھنویں اور سر کے بال کاٹ دیے، جان کو خطرہ ہے،کچھ ہوا توذمہ دارجہانزیب خان ہوگا۔ رمل علی کا کہنا ہے کہ مجھے آئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میریساتھ ہونے والیظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔

متعلقہ خبریں