شوبز

"مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں”۔۔۔علی رحمٰن کورونا کا شکار ہوگئے

اداکار علی رحمٰن خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

 علی رحمٰن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق اہم اطلاع دی۔

علی رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ انتہائی محتاط رہنے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اداکار نے کہا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے میں نے اُن سب کو بھی آگاہ کیا جو گزشتہ دنوں میرے ساتھ رابطے میں تھے اور الحمداللّہ وہ تمام لوگ بالکل ٹھیک ہیں۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

متعلقہ خبریں