شوبز

"اکیلا رہنے میں کوئی حرج نہیں”۔۔۔شادی کے سوال نوین وقار بھڑک اٹھیں

اداکارہ نوین وقار شادی سے متعلق سوالات پر آگ بگولہ ہوگئیں۔

اپنے حالیہ انسٹا گرام لائیو سیشن میں نوین وقار نے سنگل خواتین کو ایک پیغام دیا۔

نوین وقارکا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ سنگل رہنے میں کوئی حرج نہیں ہیں، میرے خیال میں یہ عورت کی زندگی کا اہم ترین مرحلہ ہے جہاں وہ خود مختار ہے، جہاں وہ اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکتی ہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کرسکتی ہے لہٰذا زندگی بھرپور طریقے سے گزاریں اور میرے خیال میں اس میں کچھ غلط نہیں ہیں‘۔ادکارہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’اگر میں کبھی غلطی سے  کسی شادی یا منگنی میں چلی جاؤں تو پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ آپ شادی کب کررہی ہیں ؟ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ مجھ سے یہ سوال کیوں کرتے ہیں کیونکہ میں ایک عورت ہوں اس لیے‘؟

 اداکارہ نے کہا کہ ’وہاں میرے پیچھے 15 مرد ایسے بھی کھڑے ہوتے ہیں جو گنجے سر والے ہیں، عمر رسیدہ ہیں لیکن کوئی انہیں کچھ نہیں کہتا‘۔

نوین وقار نے تمام سنگل خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں،  اگر آپ کی قسمت میں شادی لکھی ہے تو کوئی بھی اس کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا لہٰذا براہ کرم اپنی زندگی میں آنے والے کسی ایسے شخص کی باتیں نہ سنیں جو آپ کو تکلیف دیتی ہوں‘۔

یاد رہے کہ نوین وقار ادکاری کے علاوہ بطور آر جے اور وی جے بھی کام کرچکی ہیں، انہوں نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی سے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی اور 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں