شوبز

ارطغرل غازی”۔۔۔ کا اہم کردار عبدالرحمٰن بھی پاکستان پہنچ گیا”

تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

تُرک اداکار جلال نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔

اس ضمن میں جلال نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں، اُنہوں نے اپنی پہلی انسٹا اسٹوری میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسلام علیکم پاکستان۔‘

جلال نے لکھا کہ ’اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے۔‘

تُرک اداکار نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دو موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں تبلہ اور رباب بجاتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ جلال نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں