شوبز

” تم میرے لئے سب سے زیادہ اہم ہو”۔۔۔ماہرہ خان کی زندگی میں نئے دوست کی انٹری

 اداکارہ ماہرہ خان نے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کو اپنے جگر کا ٹکڑا قرار دے دیا۔

ماہرہ خان نے پاکستان کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو ماہرہ خان اور بابر ظہیر کی مختلف تصاویر کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے جگر کا ٹکڑا بابر! تم میرے لیے بہت زیادہ اہم ہو۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنے رب کی بہت شکرگزار ہوں کہ اُس نے ہم دونوں ملایا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ ہماری یہ دوستی ہمیشہ پیار، مسکراہٹ، عزت اور احترم سے بھرپور رہے۔‘

متعلقہ خبریں