شوبز

"میرا جسم میری مرضی”۔۔۔ آپ کون ہوتے ہیں مجھے پوچھنے والے؛اشنا شاہ

اداکارہ اشنا شاہ نے وزن کا طعنہ دینے والے شخص کو کھر کھری سناتے ہوئے لاجواب کر دیا۔

اشنا شاہ نے 8 جنوری کو انسٹاگرام پر ورزش اور اسپورٹس ڈریسنگ میں تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی تصویر جلد ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور کئی افراد نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے۔کئی افراد نے اداکارہ کے اسٹائل، جسامت اور جسمانی خدوخال کو بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا

بعض افراد نے انہیں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور صحت مند قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کیں، تاہم بعض مداحوں نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کیے کہ ان کا وزن پھر سے بڑھ رہا ہے۔

اداکارہ نے وزن بڑھ جانے کے طعنے دینے والے افراد کو پوسٹ پر کرارے جوابات دیئے اور ان پر واضح کیا کہ وہ سماجی دباؤ کے تحت اپنی جسامت تبدیل نہیں کریں گی۔اداکارہ نے ایک خاتون مداح کو جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی

اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ بطور اداکارہ بعض اوقات وہ اپنا وزن کردار کے مطابق بڑھا دیتی ہیں اور بعض مرتبہ انہیں کردار کے لیے اپنے جسمانی خدوخال ایک ایتھلیٹ کی طرح کرنے پڑتے ہیں۔اشنا شاہ نے خاتون مداح کو جواب دیا کہ اب وہ پہلے کی طرح 21 سال کی لڑکی نہیں رہیں بلکہ اب وہ ایک خاتون بن چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں