شوبز

سی جے ایف پی اور لاہور آرٹس کونسل کے اشتراک سے حاجی عبدالرزاق کے تعزیتی ریفرنس کا فیصلہ

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان اورلاہور آرٹس کونسل کے اشتراک سے الحمرا کے سابق اسٹیج مینیجر حاجی عبدالرزاق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس بدھ 13جنوری سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

سی جے ایف پی کے جنرل سیکریٹری ٹھاکر لاہوری کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ حاجی عبدالرزاق بہترین انسان اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے آخری دم تک دوستوں کا ساتھ دیا۔ نہ صرف فنکاروں سے بلکہ میڈیا کے تمام افراد سے بھی ان کا گہرا تعلق تھا یہی وجہ کہ سی جے ایف پی نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی یادیں تازہ کی جائیں اور ان کی خدمات کا تذکرہ کیا جائے۔ ٹھاکر لاہوری نے سی جے ایف پی کے تمام ممبران سمیت فنکاروں سے بھی درخواست کی ہے کہ تعزیتی ریفرنس میں ضرور شرکت کریں۔

ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر لاہور آرٹس کونسل ذوالفقار زلفی نے کہا کہ حاجی عبد الرزاق سے میرا ساتھ۔ 35 برس سے زائد کا رہا ہے۔وہ فنکار دوست انسان تھے ۔انہوں نے نہایت ہی ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی انجام دی۔تعزیتی ریفرنس کرنا ان کو یاد کرنا ہی ہے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ تعزیتی ریفرنس الحمرا میں ہی منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں