شوبز

برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن نے سوشل صارفین کو افسوسناک خبر سنا دی

برطانوی جوڑے نے آفیشل انسٹاگرام پیج سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیے

برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن نے سوشل صارفین کو افسوسناک خبر سناتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جوڑے نے آفیشل انسٹاگرام پیج سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیے۔ اطلاعات کے مطابق جوڑے نے سوشل ویب سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و جنسی تعصب اور نفرت انگیز پیغامات سے تنگ آکر اکانٹس بند کیے۔ رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہی جوڑا اپنی سماجی تنظیم آرچی کے لیے بھی پروفیشنل سوشل میڈیا اکانٹس بنانے کا خواہاں نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں