شوبز

"کسانا”۔۔۔جواد احمد کا گانا بھارتی کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

گلوکار جواد احمد کا کسانوں کے لیے گایا جانے والا گانا بھارت میں بھی مشہور ہوگیا۔

جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کے لیے گایا  گیا گانا ’کسانا‘ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچا رہا ہے۔ گلوکار نے گانے ‘کسانا’ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی اور لکھا کہ ‘یہ گانا کسانوں کے لیے ایک انقلابی گانا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کو آگے بڑھا سکیں’۔ بھارت میں مودی سرکار کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک کی وجہ سے اس گانے کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں