” فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال”۔۔۔دوستوں کی مبارکباد
کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے 24 گھنٹوں بعد بحال ہوگیا۔
اس ضمن میں فریحہ الطاف نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ‘میرا واٹس ایپ واپس بحال ہو گیا ہے، ہیکرز کی ان حرکتوں پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے’۔فریحہ الطاف نے گزشتہ دنوں ٹوئٹ کی تھی کہ ‘میں بہت افسردہ ہوں، میرا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے اور جس بندے نے واٹس ایپ ہیک کیا ہے وہ میرے دوستوں کو پیغامات بھیج رہا ہے’۔فریحہ الطاف نے اپنے تمام تر دوستوں کو خبردار بھی کیا کہ اگر آپ سے کوئی بھی کچھ پوچھے تو اس کی لازمی تصدیق کر لیں۔
Seriously upset! My WhatsApp got hacked & the person is messaging my friends! Guys watch out if someone even a friends number asks you for codes. Call your friend to verify if it’s them! They just want data. It happened to my buddy in Dubai & I got hacked. #Hacked
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) January 11, 2021
انہوں نے بتایا کہ ہیکرز صرف ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں، ایسا میری دوست کے ساتھ بھی دبئی میں ہوا اور اب میراواٹس ایپ ہیک ہو گیا۔