شوبز

"ولی حامد علی خان زندگی کے نئے سفر پر روانہ”۔۔۔کراچی میں سادگی سے نکاح کر لیا

پاکستان کے معروف پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ ولی حامد علی خان کے نکاح کی تقریب کراچی میں سادگی سے منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے قریبی افراد نے ہی شرکت کی تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کسی قسم کی  صداقت نہیں ہے کیونکہ ان کی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

ولی حامد علی خان نے اگرچہ سوشل میڈیا پر کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی البتہ نکاح کی کئی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں جس کے بعد لوگوں نے مبارکباد کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ان کی شادی سندس شیخ نامی لڑکی سے ہوئی ہے۔

ولی حامد علی خان نے "کھوج نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شادی ان کے والدین اور فیملی کی مرضی سے ہوئی ہے اور ان کی اہلیہ کا تعلق شوبز سے کوئی تعلق نہیں اور جو لوگ سوشل میڈیا پر اس بارے میں افواہیں پھیلا رہی ہیں وہ کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے جب کہ شادی کی دیگر تقریبات دھوم دھام سے لاہور میں ہوں گی جس میں تمام دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں