شوبز

"جھوٹ پکڑا گیا”۔۔۔شان شاہد نے غلط بیانی کرنے پر کاشف ضمیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 اداکار شان شاہد نے غلط بیانی کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار میاں کاشف ضمیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 کاشف ضمیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار شان شاہد کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

کاشف ضمیر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’گزشتہ رات، میری شان شاہد سے ملاقات ہوئی، اس دوران اداکار نے مجھ سے سوال کیا کہ اپنے ملک کے فنکاروں کو چھوڑ کر غیر ملکی اداکاروں کو اپنا برینڈ ایمبیسڈر بنانا درست ہے؟‘ٹک ٹاک اسٹار نے اس کے بعد صارفین سے پوچھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ مجھے شان شاہد کو کیا جواب دینا چاہیے تھا؟‘کاشف ضمیر کی اس غلط بیانی پر شان شاہد نے اُنہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے سے ایسا کوئی سوال نہیں پوچھا۔‘

شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ نے میرے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کی تھی۔‘اداکار نے لکھا کہ ’اور میں شفقت چیمہ کے کہنے پر آپ کو تصویر کی اجازت دی تھی، اس کے علاوہ ہماری اس قسم کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔‘

متعلقہ خبریں