شوبز

"کیا سجل علی بین الاقوامی فلم میں کام کرنے والی ہیں؟”۔۔۔اداکارہ کی خاموشی سے معاملہ مشکوک

اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ برطانیہ میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔

ہارون راشد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی جمائما کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں، اس کی تصدیق کیلئے ان کے میسج کا انتظار ہے۔‘انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سچ ہوا تو سجل کا یہ ایک بڑا کارنامہ ہوگا۔‘

اب تک سجل اور جمائما کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی

متعلقہ خبریں