شوبز

ناظرین کا انتظار ختم،ڈرامہ سیریل”فتور” کی پہلی قسط آج نشر ہوگی

سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ  کی نئی ڈرامہ سیریل ” فتور” کی پہلی قسط آج نشر کی جائے گی جس کا انتظار ناظرین بے چینی سے کررہے ہیں۔

‘فتور’ محبت کی ایسی کہانی ہے جوسب سے ماورا ہے جس میں محبت کرنے والے اپنا ماضی بھول کر صرف اپنے مستقبل میں کھوجاتے ہیں۔ یہ کہانی سیف نامی نوجوان آرکیٹیکٹ اور ایک خوبصورت دوشیزہ دلنشین کے گرد گھومتی ہے ۔ سیف اپنے شعبہ میں کامیاب ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں کسی کی کمی محسوس کرتا ہے اور اپنی ماضی کی محبت کی یادوں میں کھویا رہتا ہے۔ دلنشین ایک اوسط درجہ کی فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور اپنی بہترین سہیلی کے بھائی حمزہ کی محبت میں گرفتار ہے ۔ جب سیف اور دلنشین ایک دوسرے کے راستے میں آتے ہیں تودلنشین کی زندگی میں ایک غیر متوقع موڑ آجاتا ہے اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ دونوں اپنے ماضی کو بھول سکیں گے اور سکون کے ساتھ حال میں اکٹھے رہ سکتے ہیں۔

محبت اور قسمت کے اس ڈرامے کی ہدایا ت سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے دو سپر ہٹ ڈراموں رمزِعشق اور رازِالفت کے نامور ڈائریکٹر سراج الحق نے دی ہیں۔ اسے تحریر کیا ہے زنجبیل عاصم نے اور اس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ توقع ہے کہ یہ ڈرامہ مقبولیت کی بلندیوں کو چھولے گاجب کہ حبا بخاری، فیصل قریشی، کرن حق اور وہاج علی مرکزی کردار اد کررہے ہیں۔
یہ ڈرامہ 14جنوری سے پیش کیا جائے گا۔

‘راز الفت’، ‘دیوانگی’، ‘مقدر’، ‘بندھے اک ڈور سے’ اور’ فطرت ‘جیسے کئی سپر ہٹ اور بلاک بسٹر ڈراموں کے ساتھ 7th Sky Entertainment تمام ناظرین کیلئے خصوصی منفرد پروگرام پیش کرتا ہے اور اس بناء پر پاکستان کے ہرگھر میں مقبول ہوچکا ہے۔ ناظرین کی فیڈ بیک سے یہ ثابت ہوتا ہے اس کے کسی پروجیکٹ نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں