شوبز

عمران خان اورجمائما کی محبت ،سجل علی کا کردارنکل آیا

وہ وزیراعظم کی سابق اہلیہ اوربرطانوی فلم پروڈیوسرجمائما گولڈ اسمتھ پربننےوالی فلم میں کام کریں گی

پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شامل سجل علی گزشتہ برس اداکاراحد رضا میرسےرشتہ ازدواج میں منسلک ہونےکےبعد سےشوبز  پروجیکٹ سےدورہیں تاہم کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کےکئی پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ اب اداکارہ سجل علی سےمتعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اوربرطانوی فلم پروڈیوسرجمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی۔ اس حوالےسےبرطانوی نشریاتی ادارے سےتعلق رکھنےوالےصحافی ہارون رشید کی جانب سےایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

صحافی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ ’یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی ڈائریکٹرشیکھرکپورکی ہدایت کاری اورجمائما پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہیں، فلم کے مرکزی کرداروں میں ایما تھومپسن،للی جیمزاورشہزاد لطیف بھی شامل ہیں، تصدیق کے لیے سجل علی کے نمائندے سےرابطے کیا ہے،اگریہ سچ ہے تویہ بڑی خبرہے۔

ہارون رشید کے ٹویٹ پر پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ ایک حیران کن بات ہے، اس فلم کو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کیا جاسکتا ۔ مہر تارڑ نے مزید لکھا کہ سجل بہت باصلاحیت ہے، اس فلم سے متعلق ہر بات ہی حیرت انگیز ہے، مہر تارڑ کی جانب سے فلم سے متعلق ہر فردکے لیے نیک خواہشات کاا ظہار بھی کیا گیا۔

اب تک اداکارہ سجل علی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم جمائما نے مہر تارڈ کا مذکورہ ٹوئٹ لائک کیا ہے۔ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘  فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔  جبکہ فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں