شوبز

اگرمجھ سے محبت ہے،استاد شفقت علی خان کےنئےویڈیو نے دنیا بھرمیں تہلکہ مچادیا

اس نئے ویڈیو کو اب تک 10 لاکس سے زائد یو ٹیوب صارفیں دیکھ چکے ہیں

چوراسی گھرانے کے روح رواں اوردنیا بھرمیں صف اول کے کلاسیکل گلوکار استاد شفقت علی خان کے نئے ویڈیو گانے "اگرمجھ سے محبت ہےؔ” نے چند منٹوں میں ایک ملین سے سے زائد موسیقی اوران کے چاہنے والوں نے دیکھ لیا ،واضح ہوکہ استاد شفقت علی خان کو بھارت سمیت دنیا بھر میں معروف پاکستانی کلاسیکل گائیک تسلیم کیا جاتا ہے اوراس بات کا اعتراف کیا جارٓتا ہے کہ ان جیسا گائیک صدیوں میں ایک بارپید ہوتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ استاد شفقت علی خان نے اپنا نیا گیت مقبول ترین بھارتی کمپنی صوفی سکورکے لئے ریکارڈ کروایا تھا جسے گزشتہ روزدنیا بھرمیں ریلیزکردیا گیا ہے، اس نئے ویڈیو کو اب تک 10 لاکس سے زائد یو ٹیوب صارفیں دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں