شوبز

جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب،کون کون پرفارم کرے گا؟

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن 20 جنوری کوامریکا کے 46 ویں صدرکی حیثیت سےحلف اٹھائیں گے

امریکی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونےوالےڈیموکریٹک امیدوارجوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا اورجینیفرلوپزپرفارم کریں گی۔ نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدرکی حیثیت سےحلف اٹھائیں گےجب کہ کاملا ہیرس نائب صدرکا حلف اٹھائیں گی۔ امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ورچوئلی کیا جائےگا جس میں لیڈی گاگا امریکا کا قومی ترانہ پڑھیں گی جب کہ گلوکارہ جینیفرلوپزبھی اپنی آوازکا جادوجگائیں گی۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پرپرائم ٹی وی اسپیشل کی میزبانی اداکار ٹام ہینکس کریں گے۔ خیال رہے کہ نومنتخب صدرکی تقریب حلف برداری میں خطرے کے پیش نظرفیصلہ کیا گیا ہےکہ 20 جنوری کودارالحکومت میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے نیشنل گارڈزکی تعداد میں اضافے کیا جائے۔ پینٹاگون کےمطابق تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزارگارڈزمقامی پولیس کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button